کیا ’واستو کے مطابق‘ سکریٹریٹ کانگریس کیلئے ہموار ہے؟

   

حیدرآباد ۔ 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایگزٹ پولس نے نئے ’واستو کے مطابق‘ سکریٹریٹ پر شہبات کا اظہار کیا ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے یہ کہتے ہوئے قدیم سکریٹریٹ کو منہدم کردیا تھا کہ اس میں منفی اثرات تھے اور یہ سابق چیف منسٹرس کیلئے ’’بیاڈلک‘‘ ثابت ہوا۔ کانگریس کی شاندار کامیابی کے ایگزٹ پولس کے اشارہ کے ساتھ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ بی آر ایس کیلئے نئے سکریٹریٹ میں بھی آنے جانے سے منفی اثرات برقرار رہیں گے۔ تاہم کانگریس اقتدار حاصل ہونے کے بعد ہر ایک کیلئے سکریٹریٹ کے دروازے کھول دینے کا وعدہ کیا ہے۔ کے سی آر نے پرانے سکریٹریٹ کو جانے سے گریز کیا کیونکہ انہیں بتایا گیا کہ یہ عمارت ’واستودوشا‘ سے متاثر ہے۔ اسی وجہ سے کے سی آر نے واستو کے مطابق نیا سکریٹریٹ تعمیر کرنے پر توجہ دی۔ پرانے سکریٹریٹ کے بارے میں کئی نظریات تھے۔ نیا سکریٹریٹ 617 کروڑ روپئے مصارف سے تعمیر کیا گیا۔