کیا ہم جنس پرستوں کی شادی کو تسلیم کیا جائے گا؟ مرکز سے جواب طلب

   

نئی دہلی: ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر جمعہ کو سماعت ہوئی۔ یہ سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کی۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی تسلیم کرنے کے معاملہ کی جانچ پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دی جا سکتی ہے یا نہیں۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام کو چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔