تروننتا پورم : کیرالا میں شادی کے دن ایک دلہن امتحان دینے پہنچ گئی۔ ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن شادی کے جوڑے پہنے اپنے اہل خانہ کیساتھ کار میں امتحانی مرکز جارہی ہے اور جب وہ بیتھانی نواجیوان کالج آف فزیو تھیراپی پہنچتی ہے تو گیٹ پر اساتذہ اور طلبہ اسکا والہانہ استقبال کرتے ہیں۔ طالبہ بعدازاں اپنے عروسی جوڑے کے اوپر اپنا لیب کوٹ پہنے اور اسٹیٹواسکوپ اپنی گردن کے گرد لٹکائے جب فزیو تھیراپی کے پریکٹیکل امتحان کے کمرے میں اپنی سیٹ پر جاکر بیٹھی۔ انٹرنیٹ صارفین نے دلہن کے اس جذبے اور تعلیم سے لگاؤ کو کافی سراہا اور اس پر حوصلہ افزا کمنٹس دیے۔