ترواننت پورم : اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایف ایف آئی ) کے مرد کارکنوں کے ایک گروپ نے منگل کی رات ترواننت پورم لا کالج کیمپس میں کیرالا اسٹوڈنٹس یونین (کے ایس یو) کی ایک خاتون لیڈر کو بے دردی سے پیٹا۔پولیس نے چہارشنبہ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے کہا کہ کے ایس یو کے لاء کالج یونٹ کی صدر صفنا کو طلباء کے ایک گروپ نے مارا پیٹا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔حملے میں تین دیگر طالب علم بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کیمپس میں کالج یونین کے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے کچھ پرتشدد واقعات کے فوراً بعد ہی کشیدگی پھیل گئی ہے ۔