بھوپال: انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئرترین افسر مسٹرکیلاش مکوانہ مدھیہ پردیش کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ہوں گے ۔مکوانا اس وقت مدھیہ پردیش پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے ریاستی پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (انٹیلی جنس) سمیت کئی اہم ذمہ داریوں کو نبھا کر اپنے کام کرنے کے انداز کا ایک منفرد تاثر چھوڑا ہے ۔مکوانہ کی بطور ڈی جی پی تعیناتی کے احکامات کل دیر رات ریاستی محکمہ داخلہ نے جاری کئے ۔ ان کی مدت ملازمت یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔ مسٹرمکوانہ، ایک صاف ستھری شبیہ والے افسر 1988 بیچ کے افسر ہیں۔