ٹورنٹو : کووِڈ وبا کے بعد مزدوروں کی شدید قلت کے دوران حکومت نے پابندیوں میں نرمی کی تھی، جس کے بعد کینیڈا میں غیر ملکی ورکرز میں تاریخی اضافہ ہوا۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اسی نے تارکین وطن اور نوجوانوں میں بے روزگاری کو ہوا دی۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ان کی حکومت کم اجرت پر کام کرنے والے عارضی غیر ملکی ملازمین کی تعداد میں کمی کرے گی۔ کینیڈین وزیر اعظم نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ہم کینیڈا میں کم اجرت پر کام کرنے والے عارضی غیر ملکی ورکرز کی تعداد کم کر رہے ہیں۔ لیبر مارکیٹ بدل گئی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے کاروبار کینیڈا کے ملازمین اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری کریں۔ کینیڈا کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے بعد مزدوروں کی شدید قلت کے دوران پابندیوں میں نرمی کر دی تھی، جس کی وجہ سے غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا اور اب کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اسی اقدام نے تارکین وطن اور نوجوانوں میں بے روزگاری کو زبردست ہوا دی۔