کینیڈا میں ٹرین شعلہ پوش، 20 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

   

ٹورنٹو: کینیڈا میں مال بردار ٹرین کی 20 بوگیاں پٹری سیاترگئیں، جس کے نتیجے میں خوفناک آگ لگ گئی۔ کینیڈا کے صوبے سیسکچیوان میں ایک گاؤں کے قریب حادثے کے بعد ٹرین میں خوفناک آگ لگ گئی، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مال بردار ٹرین میں آگ لگنے سے علاقے میں 2 کلومیٹر حد نگاہ متاثر ہوگئی جبکہ قریبی ہائی وے کو بھی ٹریفک کیلئے عارضی بند کردیا گیا۔ حکام نیڈرائیورز کو علاقہ میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ قریبی کچھ گھروں کو بھی خالی کرایا گیا ہے۔ کینیڈین پیسیفک ریلوے نے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔