کینیڈا کے اونٹاریو الیکشن میں 6ہندوستانی نژادپنجابیوں کا انتخاب

,

   

اوٹناریو : کینیڈا کے اونٹاریو صوبہ میں منعقدہ انتخابات میں 6 ہندوستانی نژاد کینیڈین کا انتخاب عمل میں آیا جو تمام پنجابی ہیں اور ان تمام کا تعلق پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی سے ہے جس نے جملہ 80 نشستوں پر انتخابی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔(1) 31 سالہ پربھمیت سرکاریہ جو اونٹاریو میں پہلے پگڑی والے سکھ وزیر کے طور پر ابھرے ہیں۔ 1980 میں ان کا خاندان امرتسر سے کینیڈا منتقل ہوگیا تھا۔ (2) 48 سالہ پرم گل کا ملٹن سے دوبارہ انتخاب عمل میں آیا ہے جو ٹورنٹو کے نواحی علاقہ میں واقع ہے۔ اس سے قبل موصوف وزیر برائے شہریت کا قلمدان سنبھالتے تھے۔ (3) نیناٹانگری اونٹاریو اسوسی ایٹ منسٹر برائے اسمال بزنس ہیں۔ موصوفہ مسی ساجا۔ اسٹریٹ ولے سے منتخب ہوئی ہیں۔ ان کا تعلق پنجاب کے جالندھر سے ہے۔ (4) امرجوت سندھو برامپٹن ویسٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔ (5) دیپک آنند بھی مسی ساجامالٹن سے منتخب ہوئے ہیں۔ ان دونوں کا تعلق بھی پنجاب سے ہے۔ (6) فیڈرل نیوڈیموکریٹک پارٹی (NDP) کے لیڈر جگمیت سنگھ کے بھائی گرتن سنگھ کو ہرا کر برامپٹن ایسٹ سے ہردیپ گریوال نے کامیابی درج کی ہے۔ ان کا تعلق بھی پنجاب سے ہے۔