پریس کانفرنس میں اعلان ۔ مستقبل کے لائحہ عمل پر تبصرہ سے گریز
حیدرآباد۔ / 2 اگسٹ ( سیاست نیوز ) کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی اسمبلی اور کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ وہ بہت جلد اسپیکر اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا استعفی شخصی طور پر پیش کریں گے ۔ مسٹر راج گوپال ریڈی منو گوڑے حلقہ اسمبلی کی نمائندگی کرتے تھے اور ان کے استعفی کے بعد اس حلقہ میں ضمنی انتخاب تقریبی یقینی ہوگیا ہے ۔ راج گوپال ریڈی گذشتہ کچھ عرصہ سے کانگریس سے ناراض تھے اور پارٹی مخالف بیان بازی بھی کر رہے تھے ۔ انہوں نے گذشتہ دنوں دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد سے ان کی بی جے پی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔ آج پریس کانفرنس میں انہوں نے تاہم اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کے تعلق سے کچھ نہیں بتایااور کہا کہ وہ علاقہ کے عوام کی رائے حاصل کرنے کے بعد اس تعلق سے فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تلنگانہ میں بی جے پی ہی ٹی آر ایس کا اقتدار ختم کرسکتی ہے ۔و ہ ایسی کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں جو تلنگانہ عوام کیلئے کام کرے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ انہوں نے ابھی بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ صرف ضمنی انتخاب کے نتیجہ ہی میں ان کے حلقہ میں ترقیاتی کام ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا لیکن یہ واضح ہے کہ وہ بی جے پی سے قربت بڑھا رہے ہیں اور ان کو مستعفی کروانے میں بی جے پی نے اہم رول ادا کیا ہے ۔
ٹی آر ایس ایم پی کے فرزند کو چاقو کی نوک پر لوٹ لیا گیا
حیدرآباد ۔2 ۔اگست (سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ کے فرزند پرتھوی تیجا کو نامعلوم رہزنوں نے چاقو کی نوک پر لوٹ لیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے اس پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 جولائی کو دو نامعلوم افراد نے ایم پرتھوی راج کی گاڑی کو ٹولی چوکی میں صبح کی اولین ساعتوں میں روک کر زد و کوب کیا گیا اور بعد ازاں Phone Pe کے ذریعہ 75 ہزار روپئے حاصل کرلئے ۔ بعد ازاں ایک رہزن نے رکن پا ایم پی کے فرزند کی گاڑی کو تیز رفتاری سے چلایا اور علاقہ میں سنسنی پھیلادی۔ پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے ان کی تلاش شروع کردی۔ ب