کے سی آر بی آر ایس مقننہ پارٹی لیڈر منتخب

   

نو منتخب ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ
حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (راست) بی آر ایس مقننہ پارٹی کا آج ڈاکٹر کے کیشوراؤ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے بی آر ایس ارکان اسمبلی نے سابق چیف منسٹر کے سی آر کو قائد مقننہ بی آر ایس منتخب کرلیا۔ اجلاس میں سابق اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے کے سی آر کو بی آر ایس قائد مقننہ منتخب کرنے کی قرارداد پیش کی جس کی تمام ارکان نے تائید کی۔ اس طرح اتفاق رائے سے کے سی آر کو بی آر ایس کا قائد مقننہ منتخب کرلیا گیا۔ بی آر ایس اجلاس میں آج سے منعقد اسمبلی سیشن میں ارکان کی حلف برداری کے علاوہ اسمبلی میں عوامی مسائل کو اٹھانے، 6 ضمانتوں کے علاوہ کانگریس کے انتخابی منشور کے وعدوں پر عمل کیلئے حکومت پر دباؤ بنانے اور اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ حالیہ بارش سے کسانوں کو نقصانات کی پابجائی کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے و ریتو بندھو اسکیم کی کسانوں کیلئے اجرائی پر حکومت سے پرزور نمائندگی کرنے سے اتفاق کیا گیا۔ن