حیڈرا کے متاثرین تلنگانہ بھون پہنچنے پر ٹیوٹ کرتے ہوئے وضاحت کی
حیدرآباد ۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر وائرل فیور کا شکار ہوگئے ہیں۔ گذشتہ 36 گھنٹوں سے شدید بخار، کھانسی سے متاثر ہیں۔ ڈاکٹرس کے مشوروں پر اینٹی وائرل، اینٹی بائیوٹکس ادویات استعمال کررہے ہیں۔ کے ٹی آر نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔ حیڈار کی انہدامی کارروائی کے تناظر میں متاثرہ خاندان کے ٹی آر سے ملاقات کرنے کیلئے تلنگانہ بھون پہنچے تھے۔ تاہم کے ٹی آر متاثرین کو دستیاب نہیں ہوسکے جس پر کے ٹی آر نے تلنگانہ بھون میں متاثرین کو دستیاب نہ ہونے کی ’’ایکس‘‘ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ 36 گھنٹوں سے علیل ہونے کا ٹیوٹ کیا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وہ ناسازی صحت کی وجہ سے متاثرین سے ملاقات نہیں کرسکے بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔ اس کے بعد عوام کو دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی امیدوں سے تلنگانہ بھون پہنچنے والے متاثرین سے پارٹی کے قائدین، ارکان اسمبلی، پارٹی کا قانونی شعبہ دستیاب ہونے کے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔2