وزیر داخلہ محمود علی نے چادر گُل پیش کی
حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے درگاہ یوسفین ؒ نامپلی پر حاضری دیتے ہوئے چادر گل پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ درگاہ یوسفینؒ میں کے سی آر اور ان کے افراد خاندان کی صحت و عافیت ، درازی عمر کیلئے دعا کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بتایا کہ کے ٹی آر کی سالگرہ کے ضمن میں درگاہ حضرات یوسفینؒ پر چادرگُل پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی ترقی ، عوام کی فلاح و بہبود اور گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کیلئے دعاء کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر نے ریاست میں بیرونی سرمایہ کاری میں اہم رول ادا کیا ہے۔ وہ تمام طبقات کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں ۔14 سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد تلنگانہ ریاست حاصل کی گئی اور ترقی اور فلاح و بہبود میں ریاست ملک میں نمبر ون مقام پر ہے۔ اس موقع پر غریبوں کیلئے طعام کا اہتمام کیاگیا۔ صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خاں اور ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین اس موقع پر موجود تھے۔ر