گاندھی ہاسپٹل سے نومولود کا اغوا کرنے والی ٹولی گرفتار

   

مغویہ بچی برآمد ، ڈی سی پی رکشیتا مورتی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد کے گاندھی ہاسپٹل سے سات دن کی بچی کا اغوا کرنے والی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ شکایت کے چند گھنٹوں میں برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ٹولی کو بے نقاب کیا اور بچی کو برآمد کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس رکشیتا مورتی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تینتالیس سالہ ہیملتا، اکتیس سالہ رضوان، پچاس سالہ نسرین، بیالیس سالہ جانی، پینتیس سالہ شمیمہ بیگم اور پینتیس سالہ عمران، ساکنان بوڈوپل، پیرزادی گوڑا کو گرفتار کر لیا گیا۔ بہار سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک ہفتہ قبل گاندھی ہاسپٹل میں بچی کو جنم دیا تھا۔ یہ اس کی تیسری لڑکی ہے۔ دھوکے باز ٹولی نے خاتون کو تیسری لڑکی کی پیدائش پر رقم حاصل ہونے کا لالچ دے کر بچی کو گود میں اٹھا لیا اور گاندھی ہاسپٹل سے فرار ہو گئے تھے۔ ع