گرل فرینڈ سے اغواء کا مذاق مہنگا ثابت

   

پولیس کی کارروائی کے دوران 30 لاکھ روپئے نقد رقم ضبط، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ 23 اگست (سیاست نیوز) نوجوان کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ سے اغوا کرنے کا مذاق مہنگا ثابت ہوا اور پولیس نے اغوا کنندہ کو بچانے کی کوشش کے دوران حوالہ کی 30 لاکھ روپئے کی نقد رقم ضبط کرلی۔ یہ واقعہ سائبرآباد کے علاقہ کے پی ایچ بی میں اس وقت پیش آیا جب ڈی سمنت، ایم منوج اور کے گوتم جن کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع چندراگری سے ہے اور کے پی ایچ بی کے علاقہ انڈیس ون سٹی گٹیڈ کمیونٹی میں کرایہ کا مکان حاصل کئے۔ جمعہ کی شب تینوں نوجوانوں اپنے مکان میں پارٹی کررہے تھے جبکہ سمنت نے اپنی گرل فرینڈ کو بذریعہ فون پر یہ مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اسے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ سمنت کی گرل فرینڈ نے فوری 112 ایمرجنسی نمبر پر پولیس کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں کے پی ایچ بی پولیس سے وابستہ سب انسپکٹر راجو اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے اور سمنت کو اغوا کنندوں سے بچانے کی کارروائی کررہے تھے کہ نوجوان نے یہ بتایا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ سے مذاق کیا ہے لیکن پولیس نے اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے اس مکان کی تلاشی لی جس میں پولیس کو ایک سوٹ کیس سے 30 لاکھ روپئے نقد رقم برآمد ہوئی۔ تینوں نوجوانوں کو حراست میں لیکر پولیس نے تفتیش کی جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ کرکٹ پر سٹہ بازی میں ملوث ہیں اور ضبط شدہ رقم کرکٹ بیٹنگ کے ذریعہ حاصل کی گئی حوالہ کی رقم پولیس نے تحقیقات میں یہ پتہ لگایا کہ تینوں نوجوانوں نے گوتم ایک الیکٹریکل کنٹراکٹر ہے، منوج اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر ہے اور سمنت کرکٹ پر سٹہ بازی کا عادی ہے۔ پولیس کے پی ایچ بی نے اس معاملہ میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ ب H/