گرمی کی لہر انسانوں کی پیدا کردہ موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ

   

نیویارک : شمالی امریکہ اور یورپ کے علاقوں کو جس شدید گرمی نے اس ماہ جھلسا کر رکھ دیا ہے، وہ انسانوں کی پیدا کردہ موسمیاتی تبدیلی کے بغیر ’عملاً ناممکن‘ تھی۔ اس امر کا اظہار محققین نے کیا ہے کیونکہ لاکھوں افراد کو متاثر کرنے والا شدید درجہ حرارت، صحت کے مسائل اور جنگل میں ہلاکت خیز آگ لگنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ورلڈ ویدر اٹریبیوشن گروپ کے سائنس دانوں کے ایک تیز رفتار تجزیے سے پتہ چلا کہ موسمیاتی تبدیلی نے چین میں گرمی کی شدت میں 50 گنا اضافہ کیا ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم نے زمین کے تپش کو بڑھانے والی گیسوں کے اخراج پر قابو نہ پایا تو گرمی کی شدت مزید بڑھے گی۔
موسمیاتی سائنسدان، فریڈرک اوٹو نے کہا کہ دنیا نے حیاتیاتی ایندھن کا استعمال بند نہیں کیا ہے، اس لیے موسم گرم، اور گرمی کی لہریں مزید شدید ہوتی جا رہی ہیں۔ یہ سادہ اور عام فہم بات ہے۔