گنٹور میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس

   

حیدرآباد 30جولائی(یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس سامنے آیا۔ ایک لڑکے کو علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔ لڑکے کا تعلق اوڈیشہ سے ہے جو اپنے والدین کے ساتھ اے پی پلناڈو آیاتھا ۔ جسم پر چھالے نظرآنے کے بعد اس لڑکے کو گنٹور کے اسپتال میں داخل کروایاگیاجہاں خصوصی وارڈ میں علاج جاری ہے ۔ڈاکٹرس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ لڑکا منکی پاکس سے متاثر ہے جسکے نمونے گاندھی اسپتال بھیجے گئے ہیں ۔