گنگا جمنی تہذیب، امن و اتحاد کی برقراری نصب العین : سی وی آنند

   

حیدرآباد 24 جولائی (راست) جناب سید احمد ضیاء الدین سابق وائس چیرمین سعودی ہالینڈ بینک حال مقیم کینیڈا صدر این آر آئی گلف فرم نے کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر سی وی آنند سے 20 جولائی کو ملاقات کرکے باوقار عہدہ پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انھیں کینیڈا کے دورہ کی دعوت دی تاکہ کینیڈا میں مقیم حیدرآبادی اور تلنگانہ کمیونٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا جاسکے۔ مسٹر آنند نے انھیں تیقن دیا کہ جب کبھی وہ کینیڈا کا دورہ کریں گے ان کی دعوت قبول کریں گے۔ جناب احمد ضیاء الدین نے مسٹر آنند کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک بہترین کرکٹ کیرئیر کے مقابلے میں انھوں نے سیول سرویس کو ترجیح دی تاکہ وہ صحیح معنوں میں عوام کی خدمت انجام دے سکیں۔ واضح رہے کہ مسٹر آنند قومی سطح کے کھلاڑی رہے ہیں اور اب بھی ہر اتوار کو باقاعدہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ اپنی خوش اخلاقی، سیکولر کردار، سادگی، ڈسپلن کے لئے مشہور ہیں۔