نئی دہلی ، 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو گنیش چتورتھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے ہندی اور انگریزی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو گنیش چتورتھی مبارک ہو۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بھی عوام کو گنیش چتورتھی کی مبارکباد پیش کی ہے، جسے ونایک چتورتھی بھی کہا جاتا ہے اور یہ لارڈ گنیش کے جنم کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ یہ تہوار ملک کے ثقافتی اتحاد کی علامت ہے۔ صدر صدر کانگریس راہول گاندھی نے بھی عوام کو مبارکباد دی۔