حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن جو سالار جنگ میوزیم بورڈ کی صدرنشین بھی ہیں میوزیم میں دو نئی گیلریز کا افتتاح انجام دیا۔ ساؤتھ انڈین آرٹ گیلری اور انڈین براونز گیلری کا افتتاح کیا۔ یہ دونوں گیلریز سالار جنگ میوزیم کے گراؤنڈ فلور پر قائم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر سالار جنگ میوزیم بورڈ کے ارکان ایس جتیندر پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرل، نواب احترام علی خاں اور سالار جنگ کے افراد خاندان موجود تھے۔ پروفیسر وی کشن راؤ، ڈاکٹر جی کملاکر، ڈاکٹر ایس جئے کشن، پروفیسر ٹی لکشمی نارائنا رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی، ڈاکٹر رام موہن جوگھو، جے رمیش، ڈاکٹر اے ناگیندر ڈائرکٹر سالار جنگ میوزیم اور دوسرے موجود تھے۔ بعد میں گورنر نے سالارجنگ میوزیم بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔ر