حیدرآباد 20 فروری ( سیاست نیوز ) گورنر تلنگانہ کا سوشیل میڈیا پلیٹ فارم X اکاؤنٹ کو ہیک کرلیا گیا ہے ۔ سائبر کرائم پولیس ممبئی نے اس نیٹ ورک کی شناخت کرلی ہے جس نے یہ اکاؤنٹ ہیک کیا ہے ۔ فنی مہارت سے جو تفصیلات حاصل کی گئی ہیں ان کے ذریعہ اس ادارہ کی اطلاعات بھی ملی ہیں جس نے یہ کام کیا ہے ۔ حالیہ واقعہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آعاز کیا تھا جس کے بعد تین آئی پی اڈریس کی شناخت ہوئی ہے اور ان کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے ۔