ممبئی: بالی ووڈ اسٹار گووندا کو آج ہاسپٹل سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔گووندا یکم اکتوبر کی صبح 5 بجے کہیں جانے کی تیاری کر رہے تھے ۔ جب وہ اپنا لائسنسی ریوالور صاف کر رہے تھے تو اتفاق سے گولی چل گئی جو ان کے گھٹنے میں لگی۔ واقعہ کے وقت وہ اپنے جوہوکے گھر میں اکیلے تھے ۔ انہیں کریٹیکیئر ہاسپٹل کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب تین دن کے بعد گووندا کو ہاسپٹل سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ ہاسپٹل سے باہر آتے ہوئے گووندا نے میڈیا سے بات کی اور دعاؤں کے لئے سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔گووندا نے کہا کہ میں آپ سب کی مہربانیوں اور آشیرواد کی وجہ سے بالکل ٹھیک ہوں۔ دعاؤں کے لئے سب کا شکریہ، خاص طور پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے اتنی دعا کی۔ میں ان کی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
راج ٹھاکرے کی ایم این ایس قائدی سے ملاقات
چھترپتی سمبھاجی نگر : مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے ہفتہ کو یہاںمراٹھواڑہ علاقے کے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی کے ایک اہلکار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ایم این ایس کے سربراہ اور ان کا بیٹا امیت ہفتہ کی صبح چھترپتی سمبھاجی نگر پہنچیں گے۔ریلیز کے مطابق، ٹھاکرے مراٹھواڑہ کے تمام آٹھ اضلاع سے پارٹی کے 25 سے 30 عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور پارٹی مبصرین کو شرکت کے لیے بلایا گیا ہے۔