نئی دہلی: کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث دفتری کام گھر سے کرنے پر مجبور ہوگئے۔ گھر سے کام کرنے کے بہت سے فائدے اور نقصانات ہیں۔ ہندوستان میں بھی اس بارے میں ضروری رہنما خطوط تیار کرنے کی مشق طویل عرصے سے جاری ہے۔اس کے ساتھ اوقات کار اور چھٹیوں پر بھی بات چیت جاری ہے۔ گزشتہ روز مرکزی وزارت تجارت نے ملک بھر کی کمپنیوں میں گھر سے کام کرنے کے نئے اصولوں کا اعلان کیا، جس کے مطابق ڈبلیو ایف ایچ کو خصوصی اقتصادی زون یونٹ میں ایک سال کی زیادہ سے زیادہ مدت کے لیے اجازت ہے۔نیز، اسے کل افرادی قوت کے 50 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔