نئی دہلی، 4 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے مطالبے پر تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کتنا ہی زور لگا لے کانگریس گیانیش کمار کا استعفیٰ لے کر رہے گی۔پارٹی نے اپنے کارکنوں سے اس معاملے میں تحریک تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اتوار کو اپنے سرکاری سوشل میڈیا پیج ‘ایکس’ پر لکھا، “گیانیش، اب بچنا مشکل ہے ۔ گرفتاری دو، جیل جاؤ۔” کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کے حوالے سے پارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا فنڈا ہے “امیر کو اور امیر بنانا اور غریب کو اور غریب بنانا۔”پارٹی نے کیرالہ کانگریس کے لیڈر رمیش چنیتھلا کا ایک بیان بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سال 2006 میں جب مسٹر کمار کیرالہ میں پی ڈبلیو ڈی سکریٹری تھے ، تب ایک انجینئر نے خودکشی کی تھی۔ انجینئر نے اپنے سوسائیڈ نوٹ میں ان پر رشوت مانگنے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ مسٹر چنیتھلا نے کہا کہ اب کانگریس حکومت مسٹر کمار کی جانچ کرائے گی اور گناہوں کا حساب ہوگا۔