کشی نگر : اتر پردیش میں کشی نگر ضلع کے پڈراونا شہر کے جٹہان روڈ پر چلائے گئے جیوندیپ چائلڈ اینڈ میٹرنٹی سنٹر میں ہاسپٹل انتظامیہ کی سنگین لاپرواہی کی وجہ سے ایک خاندان کا بچہ تبدیل ہوجانے کے واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے ہاسپٹل کو سیل کر دیا ہے ۔معاملہ کوتوالی تھانہ علاقہ کا ہے جہاں کل دیر رات ایک خاندان نے ہاسپٹل انتظامیہ پر بچے کو تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زبردست ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ متاثرہ فریق نے الزام لگایا کہ پیسے لے کر اسے بیٹے کے بجائے بیٹی دے دی گئی ہے ۔ اس کے بعد لوگوں نے ہنگامہ کیا۔ کوتوالی پولیس لوگوں کو سمجھانے اور منانے کی جدوجہد کرتی رہی۔ ایس ڈی ایم صدر اور محکمہ صحت کی جانب سے اے سی ایم او اے کے ڈپٹی سی ایم او رات میں پہنچے اور جانچ پڑتال کے بعد اسپتال کو سیل کردیا جہاں سینکڑوں لوگوں کا ہجوم تھا۔