ہریانہ میں تاجر طبقہ دہشت زدہ

   

چنڈی گڑھ: ہریانہ اسٹیٹ ٹریڈ بورڈ کے صدر بجرنگ گرگ نے الزام لگایا کہ حکومت ہریانہ میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی اور تاجر دہشت میں ہیں۔گرگ نے کہا کہ حالیہ دنوں ریاست میں ریواڑی، جولانہ، نروانہ، ہانسی، حصار، یمنا نگر، روہتک، کرنال، کیتھل، سونی پت، گڑگاؤں، فتح آبادوغیرہ جگہوں پر جبری وصولی، لوٹ مار اور فائرنگ کے واقعات سے تاجروں اور عام لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم میں اضافہ ریاست کے کاروبار اور صنعتوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے اور پڑوسی ریاستوں کا کوئی بھی صنعت کار ہریانہ میں سرمایہ نہیں لگا رہا ہے ۔