ہریانہ: ڈی ایس پی کا قاتل ٹرک ڈرائیور گرفتار

   

چندی گڑھ: ہریانہ پولیس نے بدھ کو ڈی ایس پی سریندر سنگھ بشنوئی کے قتل کے سلسلے میں ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ اہم ملزم، ٹرک ڈرائیور نے منگل کو تواڈو کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سریندر سنگھ کا قتل کر دیا تھا۔ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے کہا کہ ملزم کی شناخت مٹر کے طور پر کی گئی ہے۔ مٹر کو بھرت پور ضلع کے پہاڑی تھانہ علاقے کے گنگورا گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ہریانہ پولیس نے منگل کی رات ہریانہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سریندر سنگھ کے قتل کے مرکزی ملزم مٹر کے گھر پر چھاپہ مارا، لیکن اس کے گھر کو تالے لگے ہوئے پائے گئے۔