ہلاری کلنٹن کولمبیا یونیورسٹی میں پروفیسر بن گئیں

   

نیویارک : امریکہ کی سابق سیکریٹری خارجہ ہلاری کلنٹن نے کولمبیا یونیورسٹی میں بطور پروفیسر شمولیت اختیار کرلی، عالمی امور کا مضمون پڑھائیں گی۔ ہلاری کلنٹن یکم فروری سے یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز میں پروفیسر کی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔ کولمبیا یونیورسٹی کے صدر لی بولنگر نے اعلان کیا کہ ہلاری کلنٹن کی غیر معمولی ذہانت اور تجربات سے یونیورسٹی کو علمی اور تحقیقی مشن میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمک سال 24-2023 میں طلبہ کو یہ موقع ملے گا کہ وہ ہلاری کلنٹن سے کلاس روم میں بات کریں، سیکھیں اور ملکی و غیر ملکی پالیسی پر ان کے بے مثال تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔ ہلاری کلنٹن کا کہنا تھا کہ کولمبیا یونیورسٹی امریکہ اور عالمی پالیسی سازوں کی اگلی نسل تیار کر رہی ہے اور یہاں پڑھانا میرے لئے اعزاز کی بات ہوگی۔