نئی دہلی: 21 ۔ فروری ۔ (ایجنسیز) ہلدوانی تشدد کے بعد ونبھول پورہ میں لوگوں میں نوٹوں کے بنڈل بانٹتے ہوئے ایک نوجوان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔ نوجوان نے بتایا کہ وہ حیدرآباد سے اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے تشدد زدہ علاقے میں لوگوں سے ملنے آیا تھا۔ نوجوان اس بات کا حساب نہیں دے سکا کہ اتنی رقم کہاں سے آئی۔ نوجوان پر ہلدوانی تشددکی ویڈیو وائرل کرکے چندہ اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو کے ذریعے تشدد بھڑکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے نوجوان کو حراست میں لیکر تفتیش کی جو حیدرآباد سے آیا تھا اور تشدد زدہ ہلدوانی علاقے میں رقم تقسیم کر رہا تھا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نوجوان کالے رنگ کے تھیلے سے نوٹوں کا بنڈل نکال کر تقسیم کرتا نظر آرہا ہے۔ہلدوانی تشدد کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان پولیس پر سنگین الزامات لگا رہا ہے اور تشدد سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کی مدد کے لیے چندہ مانگ رہا ہے۔ اس دوران دہلی ایئرپورٹ پر اترنے والے نوجوان کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا اس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان ونبھول پورہ تشدد زدہ علاقے میں پیسے بانٹ رہا تھا۔ نوجوان پیسے بانٹنے کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہا تھا۔ جس میں نوجوان نے کالا بیگ پکڑا ہوا تھا، کبھی چھوٹا بچہ اور کبھی خود پیسے بانٹتے ہوئے نظر آئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ نوجوان کے پاس سے رقم کا تھیلا ملا ہے تاہم نوجوان اس رقم کا حساب دینے سے قاصر ہے۔ نوجوان کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی، کس نے دی، ان تمام چیزوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس جلد ہی اس معاملے کا انکشاف کر سکتی ہے۔8 فروری کی رات ہلدوانی میں تشدد کے بعد حیدرآباد کا ایک نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا تھا۔ نوجوان نے حیدرآباد سے دہلی کے لیے فلائٹ لی اور پھر کار میں ہلدوانی پہنچا۔ایس ایس پی نینی تال پرہلاد نارائن مینا نے بتایا کہ علاقے میں امن و امان کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔کچھ دیر بعد گرفتار نوجوان کو رہا کیا گیا اس کی اطلاع نوجوان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نامی اکاونٹ سے دی گئی۔ویڈیو میں بتایا گیا کے پولیس نے چھان بین کرکے نوجوان کو رہا کردیا۔