واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ ہماری اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہم اسرائیل کی مدد جاری رکھیں گے ۔وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے معمول کی پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکہ سے اسرائیل کی عسکری امداد بند کرنے کی طلب سے متعلق سوال کے جواب میں کیرین نے کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا ہیکہ اسرائیل کے تحفظ سے ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے اور بالکل تبدیل نہیں ہوئی۔