شملہ : ہماچل پردیش کے 13,050 فٹ بلند روہتانگ پاس میں اتوار کی صبح ہلکی برف باری ہوئی ، پانی جم جانے سے اسے سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ۔ گزشتہ ہفتہ بھی یہاں برفباری ہوئی تھی۔ کوکسار میں صبح ژالہ باری ہوئی۔گزشتہ 36 گھنٹوں سے لاہول اور منالی کے اونچے علاقوں میں موسم معتدل رہا۔ تاہم منالی اور کلّو کے نچلے علاقوں میں صبح سے دھوپ ہے ۔ کلو ضلع ٹورازم ڈیولپمنٹ آفیسر سنینا شرما نے کہا کہ کلو ضلع میں برفباری سیاحوں کیلئے بڑی کشش ہے اور برف باری سے سیاحوں کی آمد پر اثر پڑتا ہے ۔ اگر برف باری جلدی ہوتی ہے تو سیاحتی سیزن جلد شروع ہوتا ہے اور اگر برفباری میں تاخیر ہوتی ہے تو سیاح بھی تاخیر سے آتے ہیں۔