ہندوستان اور فرانس نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

   

نئی دہلی : ہندوستان اور فرانس نے دفاعی شعبے میں تعاون کے دائرہ کار اور فوجی تبادلوں کو مزید وسیع کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میںوزارت دفاع نے کہا کہ پیرس میں منگل اور بدھ کو 20ویں ہند-فرانس جوائنٹ اسٹاف مذاکرات ہوئے ۔ ہندوستان کی قیادت انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ اسٹاف ایئر وائس مارشل بی مانیکانتن نے کی اور فرانس کی قیادت دو طرفہ تعاون اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے چیف بریگیڈیئر جنرل ایرک پیلٹیئر نے کی۔دوستانہ، گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کے دائرہ کار میں نئے اقدامات کو شامل کرنے اور دفاعی شعبے میں موجودہ تبادلوں کو وسیع کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔