ہندوستان اور چین کے درمیان ڈیمچوک میں گشت شروع کر دی گئی

   

نئی دہلی: ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے مشرقی لداخ کے ڈیمچوک علاقہ میں گشت شروع کر دیا ہے ۔فوج کے ذرائع نے آج و بتایا کہ ڈیمچوک میں تقریباً ساڑھے چار سال بعد گشت شروع ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپسنگ کے علاقے میں بھی جلد ہی فوجیوں کی گشت شروع ہو جائے گی۔مئی 2020 میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد ان علاقوں میں گشت بند کردی گئی تھی ۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور فوجی سطح پر بات چیت کے بعد گشت کے نظام کو دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ گزشتہ ماہ کی 21 تاریخ کو طے پایا تھا۔
دونوں ممالک نے اس کے لیے فوجیں واپس بلانے پر اتفاق کیا تھا۔ ہندوستانی اور چینی فوجیوں کی واپسی کا عمل 22 اگست کو شروع ہوا تھا۔ اس دوران دونوں ممالک کے فوجیوں نے عارضی خیمے اور تعمیرات ہٹا دی تھیں۔ دیوالی سے قبل فوجوں کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا گیا اور اس کے بعد دونوں ممالک کے فوجیوں نے دیوالی کے دن کئی مقامات پر مٹھائی کا تبادلہ بھی کیا۔