میلبورن ۔ ہندوستانی ٹیم کو اتوار کو ٹورنمنٹ میں اپنی پہلی شکست جنوبی افریقہ کے خلاف ہوئی ہے جس کے بعد وہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 سرفہرست مقام سے پھسل کر نیچے آگئی ہے ۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلی گئی۔دریں اثنا کل ہونے والے مقابلے میں ہندوستان کی حریف بنگلہدیش کے بھی دو جیت کے ساتھ چار نشانات ہیں لیکن وہ اپنے گروپ میں سخت ٹیموں، یعنی ہندوستان اور پاکستان کے خلاف نہیں کھیلے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائیکے امکانات کا انحصار بنگلہ دیش کے خلاف میچ پر ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم نے تین مقابلوں میں سے دو میچ جیتے ہیں اور دوگیمز باقی ہیں، وہ باقی دونوں گیمز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ہندوستان پہلے ہی پاکستان اور ہالینڈ کو شکست دے چکا ہے لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف اسے ایونٹ میں پہلی شکست ہوئی ہے۔ ہندوستان نے 133 کا مجموعی اسکور بنایا لیکن پھر بھی آخری اوور تک مقابلے کو لیجانیمیں کامیاب رہا۔ بنگلہ ٹائیگرز کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہندوستانی ٹیم کے مقابلے کم ہیں کیونکہ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہے۔ بنگلہ دیش کو ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان دونوں کو شکست دیناہوگا۔ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 12ویں بار آمنے سامنے ہوں گے۔ گیارہ میچوں میں ہندوستان نے دس میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے صرف ایک۔ آخری بار انہوں نے 2019 میں ایک دوسرے کے خلاف ٹی20 میچ کھیلا تھا۔اس مقابلے میں سوریا کمار یادو ہندوستان کیلئے اہم کھلاڑی ہوں گے ۔ ہندوستان کے 360 ڈگری کھلاڑی سوریی کمار یادیو غیر معمولی فارم میں ہیں۔ وہ نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ہی دو نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ گیم میں، سوریا نے پورے میدان میں آسٹریلیائی بولروں کا مارا ہے ۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کیلئے تسکین احمد توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے لیے اگر کسی بولر نے مزاج دکھایا ہے تو وہ تسکین احمد ہے۔ وہ سوپر12 میں صرف تین میچوں میں آٹھ وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ ہندوستانی بیٹرس نے ہمیشہ بنگلہ دیش ٹیم کے اس اہم بولر کے خلاف جدوجہد کی ہے اورکپتان شکیب الحسن اپنے بولر تسکین کو ہندوستانی بیٹرس کے خلاف مؤثر طریقے سے استعمال کریں گے۔
پچ اور حالات: ایڈیلیڈ اوول روایتی طور پر بگ بیش میں خاص طور پر روشنیوں کے نیچے ایک اعلیٰ اسکور کرنے والا میدان ہے۔ رات کے کھیلوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے اسکور کا اوسط 170 رہا ہے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ شام میں بارش کی پیش قیاسی ہے۔
بارش کی پیش قیاسی
:آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایڈیلیڈ میں چہارشنبہ کی شام بارش کا 60 فیصد امکان ہے اور میچ شام 6.30 بجے شروع ہونا ہے یعنی میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کو رواں ٹورنمنٹ میں بارش سے زیادہ پریشانی نہیں ہوئی ہے لیکن کل کے مقابلے میں بارش کی پیش قیاسی نے ہندوستانی حکمت عملی پر زیادہ محنت کا ماحول پیدا کردیا ہے کیونکہ ہندوستانی ٹیم اس مقابلے سے مکمل دونشانات حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہوگی تاکہ سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو مستحکم کرسکے۔
ٹیم میں تبدیلی کا امکان
وکٹ کیپر دینش کارتک کی پیٹ میں تکلیف نے ٹیم میں تبدیلی کے امکانات پیدا کردئے ہیں ۔کارتک گزشتہ مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف پیٹھ کی تکلیف کے باعث مقابلے کے اختتام تک وکٹ کیپنگ نہیں کرسکے تھے ۔ٹیم میں ان کی شمولیت فٹ نس سے مشروط ہے ۔