انقرہ : ہندوستان کی خانگی ایئرلائن کے طیارہ کو ترکیہ کے ارضروم ہوائی اڈہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ کو بم کی اطلاع پر ارضروم ایئرپورٹ پر اتارا گیا، طیارہ ہندوستانی شہر ممبئی سے جرمنی کے شہر فرنکفرٹ جارہا تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسافر طیارہ میں عملہ کے ارکان کے علاوہ 247 مسافر سوار ہیں۔