کولمبو : ہندوستانی ساحلی دستہ نے 63دنوںسے سمندر میں پھنسے سری لنکا کے ماہی گیروں کو بچایا ہے ۔اخبارڈیلی مرر کی چہارشنبہ کی رپورٹ کے مطابق ایف وی نیل ناوں پر سوار چار سری لنکا کے ماہی گیر 25ستمبر کو مچھلی پکڑنے سمندر میں گئے تھے اور اس کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے ۔ اخبار نے کہا کہ وہ سمندر میں 63دنوںتک لاپتہ رہنے کے بعد آخر انڈمان اور نکوبار جزیرے کے پاس پہنچے ، جہاں ہندوستانی ساحلی دستہ نے ان کی مدد کی اور انھیں ہندوستانی ساحل پر لے کر آئے۔ ہندوستانی افسرفی الحال ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور انھیں سری لنکا واپس بھیجنے کیلئے سری لنکا کے افسروں سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا کے ماہی گیروں کا خاندان اس خبر سے بہت خوش ہے اور ان کابے صبری سے ا نتظار کر رہا ہے ۔