نئی دہلی۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ابھیجیت بینرجی نے کہا ہے کہ ہندوستان بڑے معاشی انحطاط کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور انہوںنے موجودہ صورتحال کا 1991ء کے ہندوستانی معاشی بحران سے تقابل کیا۔ بینرجی نے کہاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتیاں معیشت کو بچانے کے لیے کافی نہیں ہوں گی۔ یہ شعبہ نقدی سے متعلق ہے اور نازک مسئلہ یہ ہے کہ طلب میں گراوٹ آتی جارہی ہے۔