ہندوستان۔ ایران کی خواتین کبڈی ٹیموں کی مشترکہ پریکٹس

   

سونی پت، 20 اگست (آئی اے این ایس) ایران کی خواتین کبڈی ٹیم نے آئندہ ایشین گیمز 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) سونی پت مرکز میںہندوستانی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچز میں حصہ لیا۔چھ روزہ پریکٹس کیمپ کا مقصد دونوں ممالک کی ٹیموں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا قیمتی موقع فراہم کرنا تھا، تاکہ آئچی-ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز میں دونوں ٹیمیں مضبوط کارکردگی پیش کرسکیں۔ایرانی ٹیم 13 اگست کو سونی پت پہنچی تھی ۔