نئی دہلی : دہلی میں چھٹی جماعت کا مسلمان طالب علم بھی ہندو انتہا پسندی سے محفوظ نہ رہ سکا۔ میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے مصطفیٰ آباد میں چھٹی جماعت کے طالب علم پر ہندو استاد نے شدید تشدد کیا۔تشددکے نتیجے میں 11 سالہ ارباز کی حالت بگڑی گئی اور اسے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں آ ئی سی یو میں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ارباز کا قصور یہ تھا کہ وہ اسکول نصاب میں شامل اپنی ہندی کی کتاب لانا بھول گیا تھا۔ارباز کے والدکی جانب سے مقدمہ درج کرادیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہیکہ اسکول استاد نے کتاب نہ لانے پر اس کے بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا گلا بھی دبایا۔