نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے درمیان ایل اے سی تنازعہ گزشتہ 5 سال سے جاری تھا لیکن اب صورتحال معمول پر آتی دکھائی دے رہی جس کی تصدیق خود چین نے بھی کی ہے۔ ہندوستانی فوج کے ذرائع نے کہا کہ ڈیپسانگ اور ڈیم چوک میں چینی اور ہندوستانی فوجی پیچھے ہٹ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ حالیہ قراردادوں کے مطابق چینی اور ہندوستانی سرحدی دستے متعلقہ کام میں مصروف ہیں۔ وزیرخارجہ جئے شنکر نے ممبئی میں ایک تقریب میں کہا کہ یہ پہلاقدم ہے۔ ہندوستان 2020ء کے پٹرولنگ موقف پر واپس ہوگا۔ دوسرے قدم کے طور پر کشیدگی میں کمی پر توجہ ہوگی۔
اس وقت آسانی سے چل رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے یہ تمام معلومات سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ ہندوستانی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد سے پسپائی کا یہ عمل 28 سے 29 اکتوبر تک یعنی دیوالی سے پہلے مکمل کیا جا سکتا ہے، حالانکہ موسم کی خرابی کے باعث اس کام میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔