ہند۔جنوبی کوریا سرمایہ کاری پر بات چیت

   

سیول : ہندوستان اور جنوبی کوریا کے سینئر تجارتی افسران نے منگل کو مستحکم سپلائی چین کو یقینی بنانے اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت کی۔ یہ اطلاع سیول کی وزارت تجارت نے دی۔صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ کی خصوصی سکریٹری سمیتا داورا نے جنوبی کوریا کے نائب وزیر تجارت جیونگ ڈائی جن سے ملاقات کی۔ داورا جنوبی کوریا کے چار روزہ دورے پر ہیں۔داورا نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات سے نمٹنے کیلئے سپلائی چین پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔