ہند۔نژاد آدتیہ لاتھر کی برطانیہ میں طلبا یونین کے الیکشن میں جیت

   

متھرا ۔ برطانیہ میں ایک جانب جہاں وزیر اعظم کی دوڑ میں ہند۔نژاد رشی سنکر مضبوط دعویداری پیش کررہے ہیں۔ وہیں متھرا باشندہ طالب علم آدتیہ لاٹھر نے انگلینڈ کی معروف ڈرہم یونیورسٹی میں پی جی صدر کا عہدہ جیت لیا ہے ۔ آدتیہ لاٹھر کے والد و سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر سنجے لاٹھر نے بتایا کہ 40ہزار رائے دہندگان کی تعداد والے ڈرہم یونیورسٹی میں 20ہزار سے زیادہ پوسٹ گریجویٹ کے طلبہ ہیں۔ آدتیہ لاٹھر کا اس یونیورسٹی کے طلبا یونین الیکشن میں نیا پی جی اکیڈمک آفسر کے طور پر انتخاب ہوا ہے ۔ڈرہم یونیورسٹی طلبا یونین کی انڈین سوسائٹی کے سابق صدر و این یو ایس کے سابق ڈیلیگیٹ آدتیہ لاٹھر نے اس بار لیبر پارٹی کی جانب سے ڈرہم یونیورسٹی کے طلبا یونین کا الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے اولین ترجیح والے ووٹوں میں جیت درج کی و چوتھی ترجیح میں معمولی ووٹوں سے ہار گئے ۔ آدتیہ لاٹھر کے والد ڈاکٹر سنجے لاٹھر اترپردیش قانون ساز کونسل میں ایس پی کے سابق لیڈر ہیں۔