ہند۔پاک مقابلہ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

   

میلبورن ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیائی شہر میلبورن میں ہونے والا ہند۔ پاک میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔آسٹریلیا میں آج شروع ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں23 اکتوبرکو ہندوستان اور پاکستانی کرکٹ ٹیمیں میلبورن میں مدمقابل ہوں گی۔آسٹریلیائی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 23 اکتوبر کو میلبورن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب ہند۔پاک میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔رپورٹس کے مطابق میلبورن میں جمعرات سے بارش کی پیش قیاسی ہے جو اتوار کے مقابلے کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ دریں اثناء آسٹریلیا میں ان دنوں بارشوں سے تین ریاستیں متاثر ہیں اور موسم بھی سرد ہے۔