ہیلی کاپٹر اور طیارہ کا فضاء میں تصادم ، سات ہلاک

   

میڈرڈ ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے ملور کا جزیرہ میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک ہلکے پھلکے طیارہ کی فضاء میں ہوئی ٹکر سے سات افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے دریں اثناء بتایا کہ متعلقہ حکام مہلوکین کی قومیت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔