یاسین ملک رام منوہر لوہیا ہاسپٹل میں شریک

   

نئی دہلی: کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو دہلی کے رام منوہر لوہیا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔یاسین ملک اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں اور عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔جیل حکام کے مطابق انہیں بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث آر ایم ایل ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔اس سے قبل علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا پانے والے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کو رام منوہر لوہیا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔یاسین ملک نے گزشتہ جمعہ کو تہاڑ جیل مین بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ منگل کو ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں ایک طبی نگہداشت والے کمرے میں منتقل کیا گیا تھا۔ آج صبح یاسین ملک کا بلڈ پریشر بگڑنے پر انہیں آر ایم ایل ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔