یو پی میں 13پی سی ایس افسران کا تبادلہ

   

لکھنؤ، 2ستمبر (یو این آئی) اتر پردیش حکومت نے پیر کی دیر رات 13 سینئر پی سی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا ہے ، جبکہ ایک روز پہلے ہی حکومت نے 8آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا تھا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق رام پرکاش کو گورکھپور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھیجا گیا ہے ، جبکہ کنور پنکج، مہوبہ میں اے ڈی ایم (فنانس؍ریونیو) ہوں گے۔ نوین چندر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرٹھ، جیوتی رائے کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بلرام پور، پردیپ کمار کو ڈپٹی ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔سنندو سدھاکرن کو ایڈیشنل کمشنر وارانسی ڈویژن، راکیش سنگھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سلطان پور بنایا گیا ہے۔
اس کے ساتھ دیگر افسران کو بھی نئے عہدے دیے گئے ہیں، جس سے ریاست کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی آئی ہے ۔