یو پی میں مشتبہ منکی پاکس کیس

   

لکھنؤ: اُتر پردیش کے ضلع اوریا سے منکی پاکس کے ایک مشتبہ کیس کی اطلاع ملی ہے۔ مریضہ کے نمونے جانچ کیلئے کنگ جارجس میڈیکل یونیورسٹی لکھنؤ کو بھیجے گئے ہیں۔ مریضہ کے بارے میں معلومات پر پتہ چلا کہ اس نے حالیہ دنوں میں کوئی سفر نہیں کیا۔