لکھنو 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ نے آج ایک آڈیو کلپ کی انکوائری رپورٹ طلب کی ہے جس میں ایک ریاستی وزیر کو ایک پولیس عہدیدار کو دھمکاتے ہوئے سنا گیا ہے ۔ریاست کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایس ایس پی سے ایک رپورٹ طلب کی گئی ہے اور اسے چیف منسٹر کو پیش کیا جائیگا ۔ آڈیو کلپ میں سنا جاسکتا ہے کہ وزیر سواتی سنگھ ایک پولیس عہدیدار کو انسل ڈیولپرس کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرنے پر ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ یہ کیس اوپر تک ہے اور چیف منسٹر بھی اس سے واقف ہیں۔ یوگی نے اس پر رپورٹ طلب کی ہے ۔ آڈیو میں سنا گیا کہ یو پی کی وزیر نے پولیس عہدیدار کو معاملہ حل کرلینے کی دھمکی دی ہے ۔