یو پی: چوری کے الزام پر 3 دلت لڑکوں کی پٹائی ،توہین آمیز سلوک

   

بہرائچ: اترپردیش کے بہرائچ میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا۔ منگل کو کوتوالی نانپارہ علاقہ میں واقع تاج پور ٹیڈیا گاؤں میں پولٹری فارم سے گندم چوری کرنے کا الزام عائد کرکے تین دلت لڑکوں کو بیدردی سے مارا پیٹا گیا۔ ملزمین نے بچوں کے سر کے بال منڈوائے، ان کے سروں پر لفظ چور لکھا، ان کے چہروں کو کالا کیا اور گاؤں میں پریڈ کرائی۔ کچھ لوگوں نے اس واقعہ کو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔