یوراگوئے نے نئے اومیکرون کی موجودگی کا پتہ لگایا

   

مونٹیویڈیو : یوراگوئے کی صحت عامہ کی وزارت نے اطلاع دی ہے کہ ماہرین نے ملک میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے درمیان مزید دو نئے اومیکرون سب ویرئنٹ کی موجودگی کا پتہ لگایا ہے ۔ وزارت نے چہارشنبہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ لیبارٹری کے ایپیڈیمولوجی ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں دو نئے اومیکرون سب ویرئنٹ کا پتہ لگایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے کیسز اب بھی متحرک ہیں اور وقت کے ساتھ وائرس بدلتے رہتے ہیں، جس میں سارس-کووڈ-2 وائرس کے بعد کووڈ-19 وائرس آیا ہے اور اب مزید نئے وائرس پنپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی روک تھام کے لیے شہریوں کو تمام کووِڈ ویکسین دینے پر زور دیا جا رہا ہے ۔صحت عامہ کے وزیر ڈینیل سالیناس نے بھی کل سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ یوراگوئے نے 18 سے 24 دسمبر کے ہفتے کے دوران 8,216 نئے کوڈ-19 کیسز درج کیے گئے ، جو پچھلے ہفتے سے 66 فیصد زیادہ ہے ۔