یوم آزادی کی تقریبات کا بجٹ اسکولوں پرخرچ کیا جائے:صدر تنزانیہ

   

نیروبی: تنزانیہ کی صدر سامعہ سلوہو حسن نے یوم آزادی کی تقریبات کیلئے مختص بجٹ کو سکولوں میں ہاسٹل کی تعمیر پر خرچ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کی صدر سامعہ سلوہو حسن نے 9 دسمبر کو ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ بجٹ کو خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے۔ تنزانیہ کے وزیر مملکت جارج سمباچاوین نے پیر کے روز کہا کہ تقریبات کے لئے مختص کیا گیا بجٹ صدر کے حکم کے مطابق انتظامیہ کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔ تنزانیہ میں عام طور پر یوم آزادی کی تقریبات شان و شوکت اور سرکاری پروٹوکولز کے ساتھ منائی جاتی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب تنزانیہ نے تقریبات منسوخ کی ہیں۔